اسلام آباد پولیس نے بچوں سے متعلقہ جرائم پر الرٹ جاری کر دیا

اسلام آباد پولیس نے بچوں سے متعلقہ جرائم پر الرٹ جاری کر دیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں اسلام آباد پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ والدین اپنے بچوں کا خیال رکھیں اور انہیں انجان افراد کے ساتھ مت جانے دیں۔

اسلام آباد پولیس کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ کمسن بچے اپنے دفاع کی صلاحیت نہیں رکھتے اس لئے سرپرستوں کا فرض ہے کہ بچوں کی سرگرمیوں کی نگرانی کریں۔

پیغام میں مزید کہا گیا کہ آپ کی توجہ آپ کے بچوں کی حفاظت کی ضامن ہے اور آپ کے بچے ہمارے بچے ہیں ان کی حفاظت میں ہماری مدد کریں۔