حافظ آباد میں گیارہویں جماعت کی طالبہ سے مبینہ زیادتی ، 3ملزمان گرفتار

حافظ آباد میں گیارہویں جماعت کی طالبہ سے مبینہ زیادتی ، 3ملزمان گرفتار

پولیس کے مطابق طالبہ کے والد کی مدعیت میں 2 خواتین سمیت 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم اور سہولت کار 2 خواتین کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔

والد نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا ہے کہ بیٹی ٹیوشن سےگھر واپس آرہی تھی، ملزمان نے 2 خواتین کی مدد سے اسے اغوا کیا۔

پولیس حکام کے مطابق طالبہ اور گرفتار ملزم کا ڈین این اے کرالیا ہے جبکہ دیگر 2 ملزمان کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دی ہے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے  اغوا کے بعد طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے حکم جاری کیا ہے کہ متاثرہ لڑکی کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے، مفرور ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے، ملزمان قانون کے تحت سخت سزا کے حق دار ہیں۔