اسلام آباد : نامعلوم افراد کی فائرنگ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق

Published On 16 June,2023 01:43 am

اسلام آباد : ( دنیا نیوز ) وفاقی دارالحکومت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ انڈسٹریل ایریا کے علاقے آئی جے پی روڈ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے میں ملوث ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔