پنڈی گھیب: (دنیا نیوز) پنڈی گھیب تحصیل بار کی خاتون ممبر کبری شیخ ایڈووکیٹ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئیں۔
ذرائع کے مطابق خاتون وکیل عدالت سے گھر جارہی تھیں کہ نامعلوم ملزم نے ان پر فائرنگ کردی ، خاتون کو تین سے چار گولیاں لگیں ، ملزم فائرنگ کرتے ہوئے کالے رنگ کی گاڑی میں سوار ہوکر فرار ہوگیا۔
خاتون وکیل کو زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا، جہاں پر ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاپ نا لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئیں۔