انسداد دہشتگردی عدالت بہاولپور نے تہرے قتل کے مجرم کو 6 بار سزائے موت سنا دی

انسداد دہشتگردی عدالت بہاولپور نے تہرے قتل کے مجرم کو 6 بار سزائے موت سنا دی

عدالت نے مجرم کو 23 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا، فیصلہ دہشت گردی کی عدالت کے جج محمد ارشد انجم نے سنایا، مجرم محمد سلطان نے 2022 ء میں اپنی بیوی، ساس اور ساس کی بہن کو پٹرول چھڑک کر جلا دیا تھا۔

وقوعہ کا مقدمہ رحیم یارخان کے تھانہ صدر میں درج کیا گیا تھا، ملزم نے گھریلو رنجش کی بنا پر بیوی شہناز ، خوشدامن گلناز اور اس کی بہن بسا بی بی کو زندہ جلا دیا تھا۔