لاہور: مبینہ پولیس مقابلے میں سب انسپکٹر کو شہید کرنے والا ڈاکو ہلاک

لاہور: مبینہ پولیس مقابلے میں سب انسپکٹر کو شہید کرنے والا ڈاکو ہلاک

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ناظم کو موٹر سائیکل برآمد کر کے واپس لا رہے تھے کہ راستے میں اس کے ساتھیوں نے اسے چھڑانے کیلئے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

ڈاکو ناظم اپنے ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے موقع پر دم توڑ گیا، ملزم پر سنگین نوعیت کے درجنوں مقدمات مختلف اضلاع میں درج تھے، پولیس نے دیگر ساتھیوں کی بھی تلاش شروع کر دی۔