اے این ایف کی کارروائیاں، 3ملزمان گرفتار، 152 کلو منشیات برآمد

اے این ایف کی کارروائیاں، 3ملزمان گرفتار، 152 کلو منشیات برآمد

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائی کالاشاہ کاکو،لاہور،کیچ،گوادر، باجوڑ اورخیبر میں کی گئیں۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ کارروائی میں 21 کلو600گرام افیون،10 کلو500گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی ، کارروائی کےدوران 120 کلو500گرام چرس بھی برآمدکی گئی ہے ۔

ترجمان اےاین ایف کا کہنا ہے کہ ملزمان کیخلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔