کراچی: دو گروپوں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے راہگیر جاں بحق

Published On 18 September,2023 03:00 am

کراچی: (دنیا نیوز) دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کے دوران گولیاں چل گئیں جس کے نتیجے میں وہاں سے گزرنے والا شخص جاں بحق ہو گیا۔

فائرنگ کا واقعہ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن نمبر 5 میں پیش آیا جہاں دو گروپوں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا جس کے دوران دونوں جانب سے فائرنگ شروع ہو گئی، شاہ رخ نام شخص گولیوں کی زد میں آ کر موقع پر دم توڑ گیا۔

ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔