کوئٹہ میں ٹرک سے دوٹن سے زائد منشیات برآمد، 4 سمگلرز گرفتار

کوئٹہ میں ٹرک سے دوٹن سے زائد منشیات برآمد، 4 سمگلرز گرفتار

ترجمان اے این ایف کے مطابق 2ہزار330کلوگرام چرس ٹرک پرنصب سیمنٹ مکسچرمشین میں چھپائی گئی تھی، کارروائی کےدوران ٹرک کےعلاوہ ایک چھوٹی گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی ہے ۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گاڑی میں سوار2ملزمان سہولت کارکےطورپرٹرک کا روٹ کلیئرکروارہےتھے، گرفتار ملزمان کا تعلق قلعہ عبداللہ، کوئٹہ اور چمن سے ہے۔

ترجمان اےاین ایف کے مطابق ملزمان منشیات چمن سےبراستہ کوئٹہ اندرون سندھ سمگل کررہےتھے، گرفتار ملزمان کےخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔