عوام کے محافظ بے بس، قصور میں ڈاکوؤں نے پولیس اہلکار کو بھی لوٹ لیا

عوام کے محافظ بے بس، قصور میں ڈاکوؤں نے پولیس اہلکار کو بھی لوٹ لیا

بھٹہ چوک میں نجی فارمیسی میں دو ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر فارمیسی کے عملے کو یرغمال بنا کر صفایا کر ڈالا، ڈاکوؤں نے فارمیسی میں پولیس یونیفارم میں آنے والے ملازم کو بھی نقدی و موبائل سے محروم کر دیا.

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈاکوؤں کو پولیس ملازم سے اور فارمیسی پر ڈکیتی کرتے دیکھا جا سکتا ہے، چہرے واضع ہونے کے باوجود تھانہ اے ڈویژن پولیس ڈاکوؤں کی تاحال شناخت نہ کر سکی۔