کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، گولی لگنے سے راہگیر بھی زخمی

Published On 19 September,2023 04:34 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے راہگیر بھی زخمی ہوا۔

پولیس کو اطلاع ملی کی 2 ڈاکو کراچی کے علاقے سائٹ ایریا حبیب بینک چورنگی کے قریب لوٹ مار کر رہے ہیں تو پولیس کی نفری موقع پر پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو مارا گیا جس کی شناخت معروف کے نام سے ہوئی ہے۔

ہلاک ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا، ملزم کا ساتھی رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، ڈاکوؤں کی گولی لگنے سے ایک راہگیر زخمی ہوا جس کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے فرار ملزم کی تلاش شروع کر دی۔