بہاولنگر: (دنیا نیوز) سسرالیوں نے تشدد کے بعد زہر پلاکر جواں سالہ بہو کی جان لے لی۔
افسوسناک واقعہ بہاولنگر میں بستی نونے والی میں پیش آیا جہاں سسرالیوں نے بدترین تشدد کے بعد جواں سالہ بہو کو زہر پلا کر اس کی جان لے لی۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی 18 سالہ لڑکی کی شناخت مقدس بی بی کے نام سے ہوئی، متوفیہ کی کچھ عرصہ قبل شادی ہوئی اور گھر میں لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کردیا، لڑکی کی تشدد زدہ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔