پشاور: گاڑی سے مردہ حالت میں ملنے والے شخص کی شناخت ہو گئی

پشاور: گاڑی سے مردہ حالت میں ملنے والے شخص کی شناخت ہو گئی

تفصیلات کے مطابق دو روز قبل پولیس کو کلٹس گاڑی سے نعش ملی تھی جس کے ساتھ مشکوک ادویات بھی برآمد ہوئیں، متوفی کے جسم پر کوئی ظاہری نشانات نہیں تھے جبکہ منہ سے جھاگ بہہ رہا تھا۔

ایس پی کینٹ وقاص رفیق کے مطابق متوفی 17 تاریخ سے اسلام آباد سے لاپتہ تھا، اسلام آباد پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کر رکھا تھا، نعش پوسٹمارٹم کیلئے بھجوائی جا چکی، رپورٹ آنے پر موت کی وجوہات کا علم ہو گا۔