کراچی اور خیرپور میں مبینہ پولیس مقابلے، 4 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی اور خیرپور میں مبینہ پولیس مقابلے، 4 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کیماڑی کی مچھر کالونی میں اچار گودام کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، اس دوران ایک ڈاکو گولیاں لگنے سے زخمی ہو گیا جسے حراست میں لے لیا گیا جبکہ ساتھی فرار ہو گیا، گرفتار ملزم سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کر لی۔

دوسری جانب سندھ کے شہر خیرپور کے علاقوں پیر جو گوٹھ اور سیٹھارجہ میں مبینہ پولیس مقابلوں کے بعد تین ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزموں کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ کار برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔