ایبٹ آباد: آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

Published On 17 November,2023 09:50 am

پشاور:( دنیانیوز) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ایبٹ آباد نے کارروائی کرتے ہوئے آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرلیے ۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان نے خاتون کا قابل اعتراض مواد واٹس ایپ کے ذریعے شئیر کیا، ملزمان دھمکی آمیز پیغامات کےلئےانٹرنیشنل واٹس ایپ نمبرز کا بھی استعمال کرتے۔

حکام نے مزید کہا کہ ملزمان سے 4 موبائل فونز اور سمز بھی برآمد کی گئی ہیں ، ملزمان کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔