لاہور: (دنیا نیوز) ہنجروال سے اغوا ہونے والی بچیوں کے معاملہ میں اہم انکشافات سامنے آگئے۔
مغویہ کے والد ناصر نے کہا ہے کہ 3 بچیوں کو اغوا کیا گیا ہے لیکن پولیس نے 2 بچیوں کا مقدمہ درج کیا، بچیاں ٹیوشن پڑھ کر گھر آرہی تھیں۔
مدعی مقدمہ نے بتایا کہ 13 سالہ ایمان، 10 سالہ مسکان بیٹی ہے جبکہ 13 سالہ اریبہ بھتیجی ہے جو میرے پاس ہی رہتی ہے، اریبہ کے والدین فوت ہوچکے ہیں اس کو بیٹی کی طرح پال رہا ہوں۔
بچیوں کے والد نے بتایا کہ پولیس نے دو بچیوں کے اغوا کی کی ایف آئی آر درج کر لی ہے، تیسری بچی کا ایف آئی آر میں ذکر بھی نہیں کیا، حالانکہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں تینوں دکھائی دے رہی ہیں۔
دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ ہنجروال یاسر عباس نے کہا ہے کہ دو بچیاں لاپتہ ہوئی ہیں، تیسری بچی کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے۔