ایک اور کم عمر ڈرائیور کی کار کو ٹکر، مزاحمت پر میڈیکل کی طالبہ قتل

ایک اور کم عمر ڈرائیور کی کار کو ٹکر، مزاحمت پر میڈیکل کی طالبہ قتل

صوبائی دارالحکومت کے علاقے چوہنگ میں میڈیکل کالج کی طالبہ کی ہلاکت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے جس کے مطابق کم عمر ڈرائیور نے زگ زیگ گاڑی چلاتے ہوئے دوسری گاڑی کو ٹکر مار دی جس میں سوار افراد نے کم عمر ڈرائیور کو منع کیا جس پر اسے طیش آ گیا اور اس نے ماموں سمیت دیگر افراد کو بلا لیا۔

کم عمر ڈرائیور کے ماموں نے آ کر دوسری کار پر فائرنگ کر دی جس کے سبب اس میں سوار میڈیکل کالج کی طالبہ شدید زخمی ہو گئی، اسے ہسپتال منتقل کیا گیا جس نے دوران علاج دم توڑ دیا۔

کم عمر ڈرائیور کے بااثر خاندان کا گھناونا چہرہ سامنے آیا جس میں انہوں نے کار حادثے کے بعد فائرنگ کر کے نہ صرف میڈیکل کی طالبہ کو قتل کر دیا بلکہ اس کے خاندان کو ڈرا دھمکا کر زبردستی کی صلح پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق مقتول طالبہ کا خاندان سعودی عرب سے لاہور منتقل ہوا تھا، انہوں نے تحفظ فراہم کرنے کیلئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو خط لکھ دیا۔