کراچی: گھر سے خاتون اور 3 بچوں کی گلا کٹی لاشیں برآمد

Published On 30 November,2023 03:40 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں ایک گھر سے 4 گلا کٹی لاشیں برآمد ہوئیں، پولیس نے گھر کے سربراہ کو حراست میں لے لیا۔

چار افراد کے قتل کا واقعہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر کامران چورنگی کے علاقے میں پیش آیا، تمام افراد کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا، مرنے والوں میں خاتون اور 3 بچے شامل ہیں، قتل کرنے کی وجہ ابھی سامنے نہیں آ سکی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کی شناخت 9 سالہ اشہد، 7 سالہ شاہ زین اور 2 سالہ احد کے نام سے ہوئی، خاتون کا نام صائمہ بتایا گیا، تمام لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے مقتولہ کے شوہر کو حراست میں لے لیا ہے۔