پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ فائرنگ سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گیا۔
پشاور کے علاقے رشید گڑھی میں 2 مبینہ ڈاکو لوٹ مار کی نیت سے موجود تھے کہ اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران ایک ملزم موقع پر دم توڑ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، ملزموں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، فرار ہونے والے ڈاکو کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔