کندھ کوٹ: (دنیانیوز) پولیس کچے میں اور ڈاکو پکے میں راج کرنے لگے ، کچے کے ڈاکوؤں نے انڈس ہائی وے سے مزید دو افراد کو اغوا کرلیا۔
ضلع بھر میں ایک بار پھر سے کچے کے ڈاکوؤں کی حکومت چلنے لگی ، کچے کے ڈاکو بے خوف ہو کر پکے میں شہریوں کو اغوا کرنے لگے ، کچے کےڈاکوؤں نے اوگاہی لاڑو کے قریب انڈس ہائی وے سے دو مزید افراد کو اغوا کرلیا ۔
ورثا کا کہنا ہے کہ تنگوانی شہر کے رہائشی غلام رسول بکھرانی اور منصور پٹھان کندہ کوٹ سے تنگوانی جا رہے تھے کہ راستے میں سے ہی اغوا ہو گئے ، اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری نے پہنچ کرعلاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔
ایک ہفتے کے دوران اغوا ہونے والوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے ، مغویوں کے ورثا نے تنگوانی کندکوٹ انڈس ہائی وے پر دھرنادے دیا۔