کراچی : پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے

Published On 05 February,2024 10:03 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

ایس ایس پی کورنگی حسن سردار نیازی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ لانڈھی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار نعمان زخمی ہوگیا جبکہ پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

ایس ایس پی کورنگی کے بتایا کہ ہلاک ڈاکوؤں سے اسلحہ اور چھینے ہوئے 7 موبائل فون برآمد ہوئے، علاقےمیں پولیس کی سرچنگ کاعمل جاری ہے، ہلاک ڈاکو متعدد سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔