اسلحے کیساتھ ٹک ٹاک بناتے گولی چل گئی، لڑکی جاں بحق

Published On 10 February,2024 04:44 am

منچن آباد: (دنیا نیوز) منچن آباد میں ٹک ٹاک کیلئے ویڈیو بنانے کا جنون ایک بہن کے ہاتھوں دوسری بہن کی جان لے گیا ہے۔

منچن آباد کے علاقے میں ایک لڑکی اسلحے کے ساتھ ٹک ٹاک بنا رہی تھی کہ اچانک گولی چل گئی جس کے نتیجے میں دوسری بہن موقع پر ہی دم توڑ گئی، مرنے والی لڑکی کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد مقدمہ درج کر لیا اور واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دیں۔