کراچی: مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار

Published On 11 February,2024 05:20 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے قیوم آباد کے قریب 2 موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکو شہریوں کو لوٹنے میں مصروف تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس کو دیکھتے ہی ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی کے دوران ایک ملزم گولیاں لگنے سے زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو زخمی حالت میں حراست میں لیا ہے جبکہ اس کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا، گرفتار ملزم کی شناخت حماد کے نام سے ہوئی ہے جو سنگین نوعیت کی کئی وارداتوں میں ملوث تھا، پولیس نے ملزم کو تھانے منتقل کر کے مزید کارروائی شروع کر دی۔