کراچی: (دنیانیوز) ناظم آبادنمبر3میں رات گئے جھگڑے کے دوران فائرنگ سےایک شخص کی ہلاکت کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
پولیس کے مطابق مقدمہ مقتول عاصم الرحمان کےبھائی نوید الرحمان کی مدعیت میں ناظم آباد تھانے میں درج کیا گیا ، قتل کا مقدمہ درج کر کےمرکزی ملزمان کے والد مبارک کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم مبارک بھی مقدمے میں نامزد ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بلڈر کی جانب سے پانی کی لائن میں کنکشن کیلئے کھدائی کرنے پر ہوا، ملزمان کی فائرنگ سے محلے کا ہی رہائشی عاصم الرحمان جاں بحق اور اس کا بھائی نوید الرحمان زخمی ہوا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان کا اپنا ساتھی شعیب بھی انہی کی فائرنگ کی زد میں آکر ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوا ، ملزمان علاقے میں غیرقانونی تعمیرات میں ملوث ہیں، فائرنگ میں نعمان اور اویس نامی دو بھائی ملوث ہیں ، نعمان اور اویس مفرور ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔