ٹھل: نوجوان کے قتل پر جرگے نے 2 ایس ایچ او سمیت 7 اہلکاروں پر جرمانہ عائد کر دیا

ٹھل: نوجوان کے قتل پر جرگے نے 2 ایس ایچ او سمیت 7 اہلکاروں پر جرمانہ عائد کر دیا

تفصیلات کے مطابق سندھ کے علاقے ٹھل میں جعلی پولیس مقابلے میں مارے جانے والے نوجوان کے خون کا جرگہ منعقد ہوا، جرگے کی سرپنچی سردار ذوالفقار سرکی، پی پی ضلعی صدر لیاقت لاشاری اور میر لک بجارانی نے کی، اس دوران ایس ایچ او غلام نبی بجارانی اور ایس ایچ او نبی بخش ڈاہانی سمیت 7 پولیس اہلکاروں پر نوجوان صدام لاشاری کا خون ثابت ہو گیا۔

جرگے نے ملوث پولیس افسروں اور اہلکاروں پر 2 کروڑ 20 لاکھ جرمانہ عائد کرتے ہوئے موقعے پر دس لاکھ دینے اور بقایا رقم چھ ماہ میں ادا کرنے کا فتویٰ جاری کر دیا، جرمانہ کی تمام رقم دونوں ایس ایچ او اور دیگر اہلکار مشترکہ طور پر ادا کریں گے۔