بہاولنگر: (دنیا نیوز) بہاولنگر میں گھریلو تنازع پر شوہر کی فائرنگ سے بیوی جاں بحق جبکہ ساس شدید زخمی ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا افسوسناک واقعہ بہاولنگر کے علاقے بھوکاں پتن پل کے قریب پیش آیا جہاں شوہر کی اپنی بیوی کے ساتھ کسی بات پر شروع ہونے والی تلخ کلامی شدید جھگڑے میں بدل گئی، اس دوران ملزم نے طیش میں آکر فائرنگ کر دی۔
گولیاں لگنے سے ملزم کی بیوی موقع پر دم توڑ گئی جبکہ ساس شدید زخمی ہو گئی جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کیخلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔