کندھ کوٹ: گزشتہ روزاغواہونیوالے 5 بینک ملازمین بازیاب نہ ہو سکے

کندھ کوٹ: گزشتہ روزاغواہونیوالے 5 بینک ملازمین بازیاب نہ ہو سکے

پولیس کا آپریشن بھی ڈاکوؤں کی کارروائیوں کو نہ روک سکا ، گزشتہ دو روز کے دوران ڈاکوؤں نے 8 افراد کو اغوا کرلیا، ضلع بھرمیں اغوا ہونے والے افراد کی تعداد 17 ہو گئی۔

27 روز سے جاری آپریشن ایک بھی ڈاکو بھی گرفتار نہ ہو سکا ، ٹیچر اللہ رکھیو اور ہیڈ کاسٹیبل محمد اسماعیل ڈہانی کے قاتل بھی گرفتار نہ ہو سکے، ایس ایس پی بشیر بروہی بھی چھٹی پر چلے گئے۔