رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنیوالے مجرم کو عمر قید بامشقت کی سزا

رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنیوالے مجرم کو عمر قید بامشقت کی سزا

سزا مقتولہ کی بوڑھی والدہ کی موجودگی میں سنائی گئی، عدالت نے ملزم پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا، جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید ایک سال جیل میں گزارنا ہوگا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اس طرح کے اقدام سے معاشرے میں خواتین میں خوف پھیل رہا ہے، پراسیکیوٹر پرویز سولنگی نے کہا کہ ملزم پر جرم ثابت کرنے میں کامیاب ہوئے۔