اسلام آباد: مبینہ طور پر غلط انجیکشن لگنے سے حاملہ خاتون جاں بحق

اسلام آباد: مبینہ طور پر غلط انجیکشن لگنے سے حاملہ خاتون جاں بحق

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے بہارہ کہو میں واقع نجی ہسپتال میں ایوبیہ کی رہائشی حاملہ خاتون کو چیک کرانے کیلئے لایا گیا تو عملے کی جانب سے مبینہ طور غلط انجیکشن لگائے جانے کی وجہ سے اس کی موت واقع ہو گئی۔

مرنے والی خاتون کی شناخت 30 سالہ خنسہ بی بی زوجہ افضال کی نام سے ہوئی، واقعے کے بعد ورثاء نے سڑک بلاک کر کے ہسپتال کے عملے کیخلاف احتجاج کیا، انتظامیہ نے نوٹس لیتے ہوئے ہسپتال سیل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔