راولپنڈی :تخریب کاری کامنصوبہ ناکام ، اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

Published On 11 May,2024 11:53 am

راولپنڈی : (دنیانیوز) خیبرپختونخوا سے تخریب کاری کیلئے اسلحہ کی بڑی کھیپ راولپنڈی شہر سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ۔

پولیس کے مطابق گاڑی سے 70 پسٹل 4 کلاشنکوف 12 رائفل ہزاروں گولیاں برآمد کرلی گئیں، کارروائی میں دو ملزمان گرفتار کرلیے گئے جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا سے اسلحہ راولپنڈی میں تخریب کاری کے لئے لایا گیا تھا۔

اس حوالے سے ایس پی فیصل سلیم کا بتانا ہے کہ اسلحہ جی ٹی روڈ کے راستے لایا گیااور پنجاب کے مختلف علاقوں میں اسے سپلائی کیا جانا تھا، فرار ہونے والے ملزم کا نام الیاس کار چور ہے، پیرودھائی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔