رینجرز کی اندرون سندھ شکار پور میں کارروائی ، تین ملزم گرفتار

Published On 11 May,2024 11:25 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ رینجرز نے اندرون سندھ شکار پور میں کارروائی کے دوران تین ملزم گرفتار کر لیے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق کچے کے علاقے سے گرفتار ملزموں سے اسلحہ اور موبائل فونز برآمد ہوئے، پولیس اور رینجرز نے خفیہ اطلاع پر سنگین جرائم میں ملوث ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تھا۔

رینجرز ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزموں کے خلاف قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور اغوا برائے تاوان کے مقدمات درج ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ انڈس ہائی وے کو محفوظ بنانے کے لئے رینجرز کی جانب سے مزید کارروائیاں جاری ہیں، گرفتار ملزموں کو قانونی کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔