منچن آباد: ایک شخص کو تشدد کر کے مار ڈالا، عارفوالا میں سسرالیوں کی خاتون سے مار پیٹ

منچن آباد: ایک شخص کو تشدد کر کے مار ڈالا، عارفوالا میں سسرالیوں کی خاتون سے مار پیٹ

تفصیلات کے مطابق منچن آباد کے نواحی علاقے میں نہر سے ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی جسے تشدد کے ذریعے جان سے مارا گیا، اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

دوسری جانب عارف والا میں سسرالیوں کی جانب سے بہو کو تشدد کا نشانہ بنانے کا واقعہ سامنے آیا ہے، شوہر نے اپنی ماں اور بہن کے ساتھ مل کر بیوی کو وحشیانہ طریقے سے مارا پیٹا جس کے نتیجے میں خاتون زخمی ہو گئی، واقعے کی اطلاع پر پولیس نے شوہر کو گرفتار کر لیا۔