کراچی : رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی ، لیاری گنگ وار کا مطلوب ملزم گرفتار

کراچی : رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی ، لیاری گنگ وار کا مطلوب ملزم گرفتار

رینجرز کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے 51 گرام حشیش، موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی،ملزم بدنام زمانہ منشیات فروش اور گینگ وار کمانڈر کاشف ڈاڈا کا اہم کارندہ ہے، ملزم نے کاشف ڈاڈا کے کہنے پر منشیات سپلائی، بھتہ خوری، بلیک میلنگ، اغواء برائے تاوان، ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم کا اعتراف کیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم ماضی میں گرفتاری سے بچنے کے لئے ایران روپوش ہو گیا تھا، ملزم نے ڈکیت گروہ کو اسلحہ خرید و فروخت کرنے اور کرائے پر فراہم کرنے کا انکشاف کیا، ملزم کے خلاف متعدد تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

رینجرز کے ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم اس قبل بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے، ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔