کراچی: مختلف واقعات میں 2 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

Published On 28 May,2024 07:19 am

کراچی: (دنیا نیوز) روشنیوں کے شہر کراچی میں دو مختلف واقعات کے دوران 2 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سٹیل ٹاؤن فلٹر پلانٹ نرسری کے قریب نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی، مقتول کو تشدد کر کے موت کے گھاٹ اتارا گیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے لی اور ضروری کارروائی کے بعد پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 5 پل پر نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت لاریب کے نام سے ہوئی ہے، حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔