کراچی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک بحریہ نے سمندر میں منشیات سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت نے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے دوران شمالی بحیرہ عرب میں بڑی مقدار میں منشیات ضبط کی۔
ضبط کی جانے والی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت ہزاروں ڈالرز ہے، منشیات سمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں موثر نگرانی کا نتیجہ ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے بحری جنگی جہاز ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول پر سمندر میں منشیات سمگلنگ، بحری قزاقی اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے باقاعدگی سے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔