گھوٹکی: (دنیا نیوز) صحافی نصراللہ گڈانی کے قتل کا مقدمہ تین نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مقدمہ میرپورماتھیلو پولیس سٹیشن میں نصر اللہ گڈانی کی والدہ مائی پٹھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سندھ کمیشن فار پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ اَدر میڈیا پریکٹیشنرز نے نصر اللہ گڈانی کے قتل کے معاملے کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی کو مسترد کرتے ہوئے آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے نئی سپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔
یاد رہے کہ سینئر صحافی نصر اللہ گڈانی کو چند روز قبل میرپورماتھیلو میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا جنہیں پہلے علاج کیلئے شیخ زاید ہسپتال رحیم یار خان منتقل کیا گیا تھا، بعد میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر زخمی صحافی کو علاج کیلئے کراچی کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جان کی بازی ہار گئے تھے۔