روجھان: نامعلوم مسلح افراد نے بچے سمیت 2 افراد کو اغواء کر لیا

Published On 29 May,2024 05:38 am

روجھان: (دنیا نیوز) روجھان میں نامعلوم مسلح افراد نے کمسن بچے سمیت 2 افراد کو اسلحے کے زور پر اغواء کر لیا ہے۔

روجھان کے علاقے سیم نالہ کے قریب بچہ اور ایک شخص اپنے اونٹ چرا رہے تھے کہ اس دوران نامعلوم مسلح افراد نے انہیں گن پوائنٹ پر اغواء کر لیا اور فرار ہو گئے، مغیوں کی شناخت تنویر اور یار محمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

واردات کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی، ملزموں کی گرفتاری کیلئے پولیس کی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔