حیدرآباد: دو مبینہ پولیس مقابلے، 3 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

Published On 29 May,2024 09:03 am

حیدرآباد: (دنیانیوز) حیدرآباد کے تھانہ فورٹ اور حسین آباد کی حدود میں دو مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 3 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے ۔

ترجمان پولیس کے مطابق مقابلے دوران چیکنگ ملزمان کو روکنے کے دوران ہوئے، زیر حراست زخمی ملزمان کی شناخت امجد سولنگی، عمران جٹ اور اویس رضا کے ناموں سے ہوئی۔

ترجمان کے مطابق زخمی ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ، زخمی ملزمان کا تعلق ڈکیت گینگ سے ہے جو متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔

پولیس نےطبی امداد کیلئے ملزمان کو ہسپتال منتقل کردیا۔