دادو: دو برادریوں میں تصادم ، گولی لگنے سے پولیس اہلکار شہید

دادو: دو برادریوں میں تصادم ، گولی لگنے سے پولیس اہلکار شہید

پولیس کے مطابق برادریوں میں ہونے والی لڑائی پر قابو پانے کی کوشش میں اہلکار ذوالفقار ترک گولی لگنے سے شہید ہوگیا ۔

پولیس اہلکار کی لاش ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئی ، ایس ایس پی دادو سعود مگسی میہڑ پہنچ گئے ، ان کاکہنا تھا کہ شہید اہلکار کا خون رائیگاں نہیں ہونے دیں گے، ایس ایس پی دادو نے لواحقین کو انصاف کی یقین دہانی کرائی ۔