دیرینہ عداوت پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص قتل کر دیا

دیرینہ عداوت پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص قتل کر دیا

ہری پور قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج  دنیا نیوز  کو موصول ہو گئی، پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت محبوب خان سے ہوئی ہے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ٹراما سنٹر منتقل کر دی۔

ہری پور پولیس کے مطابق کوہستان کے رہائشی محبوب خان پر حملہ کرنے والے 3 ملزمان تھے جو واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔