پسرور: ایک ہی خاندان کے 4 افراد کا قاتل ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

پسرور: ایک ہی خاندان کے 4 افراد کا قاتل ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

پولیس کے مطابق ملزمان نے مدعی مقدمہ کو قتل کرنے کی نیت سے اس کے گھر فائرنگ کی، ملزم شہزاد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

ملزمان نے 14 اگست کو زمین کے تنازع پر فائرنگ کرکے میاں بیوی اور اس کی دو بیٹیوں کو قتل کر دیا تھا ، پولیس تھانہ سبزپیر کی جانب سے تفتیش جاری ہے ۔