گھریلو جھگڑے پر بدبخت بیٹے نے باپ کو قتل کردیا

Published On 20 August,2024 07:06 pm

کراچی: (دنیا نیوز) معمولی جھگڑے پر بدبخت بیٹے نے باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

افسوسناک واقعہ پرانی سبزی منڈی بلوچ پاڑہ کے قریب پیش آیا جہاں گھر میں آپسی جھگڑے کے دوران بیٹے نے فائرنگ کرکے ماں کے سامنے باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق قاتل بیٹا نشے کا عادی تھا، باپ اور بیٹے کے درمیان جائیداد کا تنازع چل رہا تھا، مقتول شخص کی شناخت غنی کے نام سے ہوئی، قاتل بیٹا موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔