کراچی :پانچ سالہ بچی کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کرنے والا ملزم گرفتار

Published On 22 August,2024 01:07 pm

کراچی:(دنیا نیوز) پولیس نے5 سالہ بچی کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔

کورنگی پولیس نے سیکٹراے 32 لیبر سکوائر کے علاقے میں کارروائی کی ملزم 5 سالہ معصوم بچی کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات میں ملوث پایا گیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی شناخت شاہد الدین عرف بابو کے نام سے ہوئی، بچی کے والد کی مدعیت میں تھانہ کورنگی میں مقدمہ درج کرلیا گیا،ملزم سے تفتیش جاری ہے۔