خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا برقع پوش 4 رکنی گینگ گرفتار

Published On 02 September,2024 07:39 pm

لاہور: (دنیا نیوز) گلبرگ کے علاقے میں خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات و چھیڑ چھاڑ کرنے والا برقع پوش 4 رکنی گینگ پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق برقع پوش نوجوان ساتھیوں سمیت فیملی پارک میں خواتین کو ہراساں کرتا تھا، معمول کی پٹرولنگ پر مامور ایف پی یو کو چند خواتین نے برقع پوش لڑکوں کے ہراسمنٹ کے متعلق آگاہ کیا تھا۔

ایف پی یو ٹیم نے فیملی پارک میں ریکی کر کے برقع پوش نوجوان و دیگر ساتھیوں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق ملزمان ارتضٰی، نعمان، غلام مصطفیٰ، فراز کو تھانہ گلبرگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔