سائٹ سپر ہائی وے پر فائرنگ، ایک پولیس اہلکار جاں بحق، دوسرا زخمی

سائٹ سپر ہائی وے پر فائرنگ، ایک پولیس اہلکار جاں بحق، دوسرا زخمی

پولیس کے مطابق ایک اہلکار کے سینے میں، دوسرے کی ٹانگوں پر گولی لگی، جاں بحق و زخمی اہلکاروں کو نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

وزیر داخلہ کا نوٹس

صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے سائٹ سپر ہائی وے پر پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کا نوٹس لے لیا، وزیر داخلہ سندھ نے ایس ایس پی ایسٹ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔

وزیر داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ پولیس اہلکاروں پر فائرنگ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے، زخمی اہلکاروں کو تمام بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس افسران خود ہسپتال پہنچ کر زخمی اہلکار کی عیادت اور علاج کے انتظامات کو یقینی بنائیں۔