فیصل آباد : زمین کے تنازع پر بیٹوں کے ہاتھوں باپ قتل

Published On 05 September,2024 09:28 am

فیصل آباد: (دنیانیوز) زمین کے تنازع پر بیٹوں نے فائرنگ کرکے باپ کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے گٹ والا میں پیش آیاجہاں زمین کے تنازع پر بیٹوں نے باپ کو قتل کردیا اورموقع سے فرار ہوگئے۔

مقتول کی شناخت 60سالہ نوازش علی کے نام سے ہوئی، پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا۔