لاہور:(دنیا نیوز)صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے گوجرانولہ میں سکول کی بچیوں سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔
ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہدایت پر سکول عارضی طور پر بند کر دیا گیا جبکہ محکمہ کے اعلیٰ افسران پر مشتمل 3 رکنی انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی۔
ذرائع نے مزید کہا کہ کمیٹی ڈپٹی ڈائریکٹر و اسسٹنٹ ڈائریکٹر لٹریسی اور ڈی ای او گوجرانوالہ پر مشتمل ہے، وزیر تعلیم نے کمیٹی سے 24 گھنٹوں میں انکوائری رپورٹ طلب کر لی۔