جعفرآباد :(دنیا نیوز)بلوچستان کے ضلع جعفر آباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار کے پرائیویٹ سکول میں ٹیچرز کی اپنے سکول کے پانچ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا انکشاف ہوا۔
ایس ایس پی جعفرآباد کا کہنا ہے کہ متاثرہ پانچ بچوں میں سے چار بچوں کی میڈیکل رپورٹ سے جنسی زیادتی کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ سکول کے ہاسٹل میں رہنے والے مزید 13بچوں کے ساتھ بھی جنسی زیادتی کے کیسز سامنے آئے ہیں۔
پولیس نے ہاسٹل اور سکول کو سیل کرکے نامزد ملزمان میں سے ایک کو گرفتار کرلیا جبکہ ہاسٹل میں رہنے والے دیگر بچوں کو ریسکیو کرلیا۔