لارنس روڈ کلسٹر امتحانی سینٹر میں جعلی امیدواروں کی بھرمار، 9 پکڑے گئے

لارنس روڈ کلسٹر امتحانی سینٹر میں جعلی امیدواروں کی بھرمار، 9 پکڑے گئے

لاہور بورڈ کے زیر اہتمام پارٹ ون انٹرمیڈیٹ کے امتحانات جاری ہیں، سیکرٹری رضوان نذیر نے آر سی او پروفیسر اعجاز کے ساتھ سینٹر کا دورہ کیا۔

کنٹرولر امتحانات کے مطابق تمام جعلی امیدواروں کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست متعلقہ تھانے کو دے دی گئی، صبح کی شفٹ میں 4 جعلی امیدوار پکڑے گئے تھے ، ایک دن میں لارنس روڈ کلسٹر سینٹر سے 9 جعلی امیدوار پکڑے گئے ہیں۔