لاہور: کم عمر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانیوالے مجرم کو دو بار عمر قید کی سزا

Published On 23 December,2024 11:32 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کی سیشن کورٹ نے 12 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانیوالے مجرم کو سزا سنا دی۔

ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی قمر نے فیصلہ سنا دیا، جرم ثابت ہونے پر مجرم کو دو بار عمرقید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، عدالت میں 12 گواہوں کو پیش کیا گیا جنہوں نے ملزم کے خلاف گواہی دی۔

ملزم اپنی صفائی میں بے گناہ ثابت نہ ہوسکا جس پر عدالت نے سزا سنائی۔

واضح رہے کہ مجرم کے خلاف لاہور کے تھانہ ہنجروال میں 2013 میں مقدمہ درج ہوا تھا، مجرم نے 12 سالہ لڑکی کو گھر سے اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔